18 اگست 2017 - 09:18
شام ميں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ شام ميں امریکہ کے ہوائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے امارات 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ شام ميں امریکہ کے ہوائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا اس عمارت کو خالبن ولید کی سرکردگی میں داعش دہشت گرد عدالت کے عنوان سے استفادہ کرتے تھے امریکی حملے میں عمارت تباہ ہوگئی اور اس میں موجود دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم کمانڈر وائل فاعور العبد بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169